ریاض: یوکرین اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیئے گئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ معاہدہ مستقبل کے ٹھیکوں، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کااحاطہ کرے گا۔
یوکرینی صدر اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات سے پہلے دفاعی ڈیل مکمل ہوگئی، یوکرین کی جانب سے سعودی عرب کو دفاعی مہارت اور جدید سسٹم شیئر کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی مضبوط بنانے اور انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے دونوں ممالک کا مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
دوسری جانب ایران کے مسلسل حملوں پر سعودی عرب نے ایرانی ملٹری اتاشی اور سفارتی عملے کو ملک بدر کر دیا ہے۔
ایران جنگ سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی سنگین نوعیت اختیار کر گئی ہے اور مسلسل حملوں پر Saudi Arabia کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہو گیا ہے، جس پر مملکت نے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق مسلسل حملوں پر سعودی عرب نے بڑا سفارتی قدم اٹھاتے ہوئے ایرانی ملٹری اتاشی سمیت سفارتی عملے کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے انہیں سعودی عرب چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی ملٹری اتاشی سمیت سفارتخانے کے 5 ارکان کو نا پسندیدہ شخصیت قرار دیا اور ان تمام افراد کو 24 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


