The news is by your side.

Advertisement

یوکرین کا 800 روسی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ ،روسی لڑاکا طیارے، ٹیکنس اورہیلی کاپٹرز بھی تباہ

کیئو :یوکرین نے روس کے سات لڑاکا طیارے ، 30 روسی ٹیکنس، 6 ہیلی کاپٹرز سمیت آٹھ سو فوجیوں کی ہلاکت کا دعوی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین پر دوسرے روز بھی بمباری کا سلسلہ جاری ہے ، یوکرینی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ایئرڈیفنس سسٹم پر روس کے دو مہلک حملے ناکام بنادیے گئے ہیں۔

یوکرین کے نائب وزیردفاع نے جوابی کارروائی میں آٹھ سو روسی فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا روس کے تیس ٹینک، سات لڑاکاطیارے اور چھ ہیلی کاپٹر بھی تباہ کردیے گئے ہیں۔

گزشتہ روز روسی اور یوکرینی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں میں ایک سو سینتیس افراد ہلاک اور تین سے زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ روس نےیوکرین کےچرنوبیل پلانٹ اور بحیرہ اسود میں جزیرہ سینک پرقبضہ کرلیا ہے۔

خیال رہے روسی حملوں کے بعد افرا تفریح مچ گئی ہے اور کیف شہر خالی ہو گیا، سڑکوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگی ہیں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے سب ویز پر بستر لگا لیے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں