جمعہ, مئی 15, 2026
اشتہار

بھارت سے ڈیزل کی خریداری، یوکرین کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کیف (16 ستمبر 2025): یوکرین نے بھارت سے ڈیزل کی خریداری پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

روئٹرز کے مطابق یوکرین کے توانائی سے متعلق مشاورتی ادارے اینکور نے پیر کو بتایا کہ بھارت سے درآمد کیے جانے والے ڈیزل ایندھن پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جس کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

یوکرینی ادارے نے کہا کہ روس یوکرین کی آئل ریفائنریوں اور ایندھن کے ذخیرہ کرنے کی تنصیبات پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملے کر رہا ہے، اور بھارت خام تیل کی ایک بڑی مقدار روس سے خریدتا ہے جس کی وجہ سے یوکرین کو یہ قدم اٹھانا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ اس موسم گرما میں یوکرین کی ایک اہم آئل ریفائنری کی تباہی کے بعد تاجروں کو اس کی تلافی کرنے کے لیے بھارت سے ڈیزل ایندھن خریدنا پڑا، یہاں تک کہ یوکرینی وزارتِ دفاع نے بھی کچھ بھارتی ایندھن خریدا۔

یوکرین نے روسی ڈرون روکنے کیلیے اہم اقدام اٹھانے پر غور شروع کر دیا

یوکرینی توانائی کے ادارے کے مطابق اب یوکرینی سیکیورٹی اداروں نے حکم دیا ہے کہ بھارت سے درآمد کیے جانے والے تمام ڈیزل ایندھن کی کھیپوں کا لیبارٹری ٹیسٹ کیا جائے، تاکہ ان میں روسی اجزا کی موجودگی کی جانچ کی جا سکے۔

اینکور کے مطابق یوکرین نے اگست میں بھارت سے 1 لاکھ 19 ہزار ٹن ڈیزل درآمد کیا تھا، جو کہ مجموعی ڈیزل درآمدات کا 18 فی صد ہے۔ روس کے ساتھ 2022 میں شروع ہونے والی مکمل جنگ سے قبل یوکرین بنیادی طور پر بیلاروس اور روس سے ڈیزل درآمد کرتا تھا تاکہ ملکی پیداوار کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔ اور جنگ کے بعد سے یوکرین مغربی یورپی ممالک سے ایندھن درآمد کر رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں