کیئو: یوکرین کے شہر کیف اور خارکیف میں کئی گھنٹوں کے سکون کے بعد دھماکوں گونج اٹھا ، روسی افواج کی تمام اطراف سے گولہ باری جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق روسی افواج کا یوکرین میں فوجی آپریشن کا پانچواں دن ہے ، لڑائی میں کئی گھنٹے تعطل کے بعد کیف اور خارکیف میں دھماکے سنے گئے۔
دارالحکومت کیف مکمل طور پر روسی فوج کے گھیرے میں ہیں اور شہر کے داخلی ور خارجی راستے بند کردیئے گئے ہیں۔
میئر کیف نے تصدیق کی ہے کہ روسی افواج شہر پر تمام اطراف سے گولہ باری کر رہی ہیں، یوکرینی فضائیہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے روسی فوج کے قافلوں پر ڈرون حملے کئے۔
یوکرین کی جانب سے روس کے بڑے نقصانات کے دعوے کی روسی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے پہلی بار جنگ میں جانی اور مالی نقصان کا اعتراف کر لیا لیکن تفصیلات نہیں بتائیں۔
روس کی لڑائی کے بعد خطے میں ایٹمی جنگ کے بادل منڈلانے لگے ہیں ، صدر پیوٹن نے جوہری فورسز کو ہائی الرٹ کر دیاہے۔
دوسری جانب روسی کرنسی روبل میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے ، روبل کی قدرر ڈالر کے مقابلے میں اکتالیس فیصد گر گئی۔
یاد رہے یوکرین بیلاروس کی سرحد پر روس سے مذاکرات کیلئے تیار ہوگیا ہے ، یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرین اور روسی وفود پیشگی شرائط کے بغیر ملاقات کریں گے۔