تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

یوکرین میں 12ویں روز بھی حملے جاری، کئی عمارتیں تباہ

کیف / ماسکو : روس کی یوکرین میں فوجی کارروائی بارویں روز میں داخل ہوگئی، بمباری کے دوران کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف پر قبضے کی جنگ تاحال جاری ہے۔ مضافاتی شہر ارپن میں روسی طیاروں کی شدید بمباری کے دوران راکٹ اور میزائل لگنے سے کئی مکانات زمین بوس ہوگئے۔

دارالحکومت کیف میں محاذ جنگ کی کوریج کرنے والے صحافی بمباری کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئے، وینیٹسیا ہوائی اڈہ مسلسل میزائل حملوں سے مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین میں معصوم بچے جنگ کا ایندھن بننے لگے، محفوظ انخلا کے دوران قافلے پر بمباری سے اٹھارہ ماہ کا ننھا بچہ بھی جان سے گیا، ماں باپ زخمی جگر گوشے کو گود میں اُٹھائے دیوانہ وار اسپتال پہنچے مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

ایک اور واقعے میں گولہ باری سے ایک ماں اپنے دو بچوں سمیت جان سے گئی دیگر پانچ افراد بھی ہلاک ہوئے، معصوم بچوں کی ہلاکتوں پر زلنسلکی کی اہلیہ جذبات پر قابو نہ پاتے ہوئے رو پڑیں ان کا کہنا تھا کہ روس کو جنگ پر راضی کرنے کے لیے اور کتنے بچوں کی بھینٹ دینا ہوگی؟

انہوں نے الزام لگایا بچوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جارہا ہے، زلنسلکی کی اہلیہ نے میڈیا سے خوفناک سچ بتانے کی التجا کرتے ہوئے نیٹو سے یوکرین کو نوفلائی زون قرار دینے کا مطالبہ کیا۔

Comments

- Advertisement -