تازہ ترین

پہلے دن کتنے لوگ ہلاک اور کتنا نقصان ہوا؟ صدر یوکرین کی تصدیق

کیف : یوکرین میں ہونے والی جنگ کے پہلے دن روس کے حملے میں137یوکرین فوجی شہریوں سمیت ہلاک ہوئے، حملوں میں اب تک 316افراد زخمی ہوئے۔

یوکرین کے صدر زیلینسکی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گزشتہ روز روسی حملے کے پہلے دن مجموعی طور پر137یوکرینی فوجی اور شہری ہلاک ہوئے۔

صدر یوکرین زیلینسکی کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں میں 10افسران بھی شامل ہیں جبکہ حملوں میں اب تک 316افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

یوکرین کے صدر زیلینسکی نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ یوکرین کو روس سے لڑنےکیلئےتنہا چھوڑ دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ترک میڈیا نے خبر دی ہے کہ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں دھماکوں کی زوردار آوازیں سنی گئی ہیں، روسی فوجیوں کی کیف کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق روس نے یوکرین کے چرنوبیل نیوکلیئر پلانٹ پر قبضہ کرلیا ہے۔

اس کے علاوہ فرانس اور روس کے صدور میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے یوکرین کی تازہ صورتحال پربات چیت کی۔

فرانسیسی صدرنے روس سے یوکرین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

Comments

- Advertisement -