تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

یوکرین کے وزیر دفاع کا روس سے متعلق حیران کن دعویٰ

یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریجنیکوف نے کہا کہ یوکرین پر حملے کے بعد روس کو فوجی، معاشی، سائبر تمام محاذ پر تباہ کن نقصانات کا سامنا ہے۔

یوکرین پر روس کے 24 فروری کے حملے کے بعد روس کی پیش قدمی مسلسل جاری ہے لیکن یوکرین کے وزیر دفاع نے روس کے نقصانات سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا ہے۔

یوکرین کے وزیردفاع اولیکسی ریجنیکوف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 24 فروری کو یوکرین پر حملے کے بعد سے ہی روس کو فوجی، معاشی اور سائبر تمام محاذوں پر تباہ کن نقصانات ہورہے ہیں اور روس کی کرنسی کی حیثیت اب صرف سادہ کاغذ کی ہوگئی ہے۔

ریجنیکوف کا کہنا تھا کہ ہمارے محافظ بہادری سے اپنے ملک کا دفاع کررہے ہیں اور دشمن کے لیے نئے محاذ کھول رہے ہیں جہاں دشمن کو زبردست نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے، معاشی محاذ پر روس کو پہلے ہی تباہ کن نقصان ہوا ہے روسی کرنسی کی حیثیت اب صرف سادہ کاغذ کی رہ گئی ہے جب کہ روسی تیل برآمدگی پر پہلے پی پابندی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

یوکرینی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ انہیں یورپ سے اسلحہ کی فراہمی بڑھ رہی ہے جب کہ دیگر تمام ضروریات بھی یورپ کی مدد سے پوری کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ روس میں ہزاروں لوگ پہلے ہی جان چکے ہیں کہ ان کی حکومت ان سے مسلسل جھوٹ بول رہی ہے کہ یہ کوئی خصوصی مہم نہیں ہے بلکہ ایک جارحانہ جنگ ہے جو پہلے ہی ہزاروں روسیوں کو موت کے گھاٹ اتار چکا ہے۔

واضح رہے کہ تاریخ کے مطابق  یوکرین کا دارالحکومت کیف ایک تاریخی اور قدیم شہر ہے جو کبھی روس کا دارالحکومت ہوا کرتا تھا۔

مزید پڑھیں: یوکرین روس تنازع: یوکرین سے متعلق حیران کن حقائق

روس نپی تلی پیش قدمی کیساتھ یوکرین کے دارالحکومت کیف تک پہنچ چکا ہے، روس مکمل طور پر یوکرین پر قبضہ کرکے خود میں ضم کرتا ہے یا پھر یوکرین میں روس نواز حکومت کا قیام عمل میں آتا ہے، کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

Comments

- Advertisement -