تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

روسی حملے کا خطرہ، یوکرین کی یوم آزادی کی تقریبات منسوخ

یوکرین نے روسی حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے دارالحکومت میں ملک کے کل یوم آزادی پر منعقد ہونے والی تقریبات پر پابندی عائد کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یوکرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کئی مہینوں کے دوران جنوبی سرحد پر روس کی جانب سے کئی علاقوں پر راکٹ حملے کیے گئے ہیں۔ اس علاقے میں یورپ کا سب سے بڑا نیوکلیئر پاور پلانٹ بھی واقع ہے جس پر روس کی فوج قابض ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

یوکرین کے صدر وولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین کے 31 ویں یوم آزادی کی تقریب سے قبل روس کے حملوں سے خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ ملٹری ایڈمنسٹریشن کے مطابق راکٹ حملوں کا خطرہ ہے۔

ان کی خدشات کے پیش نظر حکام نے شہر میں یوم آزادی کی تقریب منسوخ کرتے ہوئے بڑی عوامی تقریبات اور ریلیوں پر پابندی لگا دی ہے۔۔ دوسری جانب دارلحکومت کیف میں فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں روسی افواج کی چھوڑی بکتر بند گاڑیاں اور ٹینکس رکھے گئے تھے جس کو دیکھنے کیلیے شہریوں کی بڑی تعداد وہاں پہنچی۔

واضح رہے کہ یوکرین نے 24 اگست 1991 کو سوویت یونین سے آزادی حاصل کی تھی۔

Comments

- Advertisement -