منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

یوکرینی صدر نے حماس کو روس سے تشبیہ دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے حماس کو روس سے تشبیہ دے دی۔

زیلنسکی نے اسرائیل پر حماس کے حالیہ حملے کو یوکرین پر روس کے حملے سے جوڑا ہے اور دونوں تنازعات پر ایران کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

پیر کو انہوں نے فلسطینی مزاحمتی گروپ کو روس سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک "دہشت گرد تنظیم” ہے جبکہ روس کو "دہشت گرد ریاست” تصور کیا جا سکتا ہے۔

زیلنسکی نے کوپن ہیگن میں نیٹو کی پارلیمانی اسمبلی کو ویڈیو لنک کے ذریعے بتایا کہ فرق صرف یہ ہے کہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے جس نے اسرائیل پر حملہ کیا اور یہاں ایک دہشت گرد ریاست ہے جس نے یوکرین پر حملہ کیا ان لوگوں کے اعلان کردہ ارادے مختلف ہیں لیکن جوہر ایک ہی ہے۔

یوکرین نے کہا کہ روس نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران تقریباً 1000 ایرانی ڈیزائن کردہ شاہد ڈرون استعمال کیے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں