بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

جنگ زدہ ماحول میں فوجی جوڑے کی شادی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کیف: روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے ایسے میں یوکرینی فوجی جوڑے نے شادی کرلی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیف کے دفاع کے لیے تعینات 112 بریگیڈ کے لیسیا فلیمونووا اور والیری فلیمونووا نے گزشتہ روز شادی کی۔

نوبیاہتا جوڑے کی تصاویر کیف پوسٹ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی گئی ہیں جس میں وردی میں ملبوس دلہا دلہن کو ہاتھ میں گلدستہ تھامے دیکھا جاسکتاہے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا اور دلہن شادی میں اپنی فوجی وردی میں ملبوس ہیں، مذکورہ ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

شادی کی تقریب یوکرین کی ایک مصروف شاہراہ پر ہوئی جس میں فوجی جوڑے کی شادی میں دستی بموں اور ہتھیاروں سے لیس فوجیوں اور بلٹ پروف جیکٹس پہنے صحافیوں نے شرکت کی۔

کیف کے میئر وٹالی کلیٹسکو اور ان کے بھائی باکسر ولادیمیر بھی نوبیاہتا جوڑے کو مبارک باد دینے پہنچے۔

فوجی دلہن نے شادی کے بعد کہا کہ ’ہم دشمن کو پیچھے دھکیلنے اور اپنی زمینیں واپس لینے اور جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں