تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

یوکرین میں جنگ زدہ ماحول میں جوڑے نے شادی رچا لی

کیف: یوکرین میں دھماکوں کی گونج اور گولیوں کی تڑتڑاہٹ میں ایک جوڑے نے شادی کر لی۔

جوڑے نے جنگ زدہ ماحول میں شادی تو کر لی لیکن ساتھ ہی جینے اور ساتھ مرنے کا عہد کرتے ہوئے وطن کی خاطر جان دینے کو بھی تیار ہوگیا۔ اکیس سالہ یارینا اور سوویاتوسلاو شادی کے بعد بندوقوں کے ساتھ جنگ کے لیے جانے کو تیار ہوگیا۔

جوڑے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج ہماری زندگی کا خوشگوار دن ہے، ہم نے اس جنگ زدہ ماحول میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا کیوں کہ یہاں صورتِ حال بالکل غیر یقینی ہے۔

جوڑے کی شادی مئی کی 6 تاریخ کو طے تھی جس کے لیے ایک بڑے ریسٹورنٹ میں تقریب کا انتظام کیا جانا تھا۔ لیکن روس کی جانب سے جنگ کے بعد انہوں نے فوری شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کر لیا۔

Ukraine couple marry under fire then join fight to defend country hours  after wedding - World News - Mirror Online

انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد ہمیں اپنے وطن کے لیے لڑنا ہے اور اپنے لوگوں کی حفاظت کرنی ہے، ہم بہتری کی امید رکھتے ہیں لیکن اپنی زمین کے لیے جو ہو سکا وہ کریں گے۔

جوڑے نے کہا کہ ہو سکتا ہے ہمیں صرف ہتھیار دیے جائیں لیکن ہم دوسری چیزوں میں بھی لوگوں کی مدد کر کے اپنے ملک کا دفاع کریں گے۔

Comments

- Advertisement -