یوکرین کے سابق ٹینس پلیئر الیگزینڈرڈ ولگو پولوف یوکرین کے دفاع کیلیے وطن واپس لوٹ آئے ہیں اور ملک کے تحفظ کیلیے ہتھیار اٹھانے کا اعلان بھی کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے33 سالہ پلیئر الیگزینڈرڈ ولگو پولوف جن کے ہاتھوں نے اس سے قبل صرف ریکٹ ہی تھامے تھے اب وطن کی محبت میں تحفظ کیلیے ہتھیار بھی اٹھانے پر تیار ہوگئے ہیں۔؎
الیگزینڈر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا ہے کہ ہیلو کیف، میں اپنے گھر کے دفاع کیلیے وطن واپس لوٹ آیا ہوں۔
اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میں ایک ہفتے میں ریمبو نہیں بن جاؤں گا مگر مجھے ہتھیار چلانا آتے ہیں اور یوکرین میرا گھر ہے جس کا میں دفاع کرونگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یوکرین کے سابق ٹینس پلیئر سرگئی اسٹاخو وسکی نے بھی روسی حملے کے بعد اپنے ملک کی آرمی جوائن کرلی تھی۔
اس سے قبل غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے خبر آئی تھی کہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد کیف میں واقع یونیورسٹی میں زیر تعلیم فائنل ایئر کے بھارتی نوجوان نے یوکرین کی نیم فوجی رضاکارانہ فورس میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔
مزید پڑھیں: یوکرین پیراملٹری میں شامل ہونے والا بھارتی نوجوان واپسی کا خواہشمند
تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نوجوان شینیکیش نے والدین سے رابطے کے بعد بھارت واپس جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔