جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

یوکرینی عوام کا روسی فوجی کے ساتھ اچھا سلوک، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کیف: یوکرین کی عوام نے روسی فوجی کو پکڑ کر اس کے ساتھ اچھا سلوک کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مصدقہ اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ ایک غیر معمولی ویڈیو ٹیلی گرام پر گردش کر رہی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ یوکرینی عوام نے جنگ کے دوران پکڑے گئے روسی فوجی کو کھانا اور چاہے پیش کی اور اس کی والدہ سے بھی بات کروائی کہ وہ خیریت سے ہے، یوکرینی عوام کا غیر متوقع اچھا سلوک دیکھ کر روسی فوجی آبدیدہ ہوگیا۔

- Advertisement -

گزشتہ روز یوکرین کے ایک فوجی جوان نے جنگ زدہ ماحول میں فارسی زبان میں نظم سنا کر سب کو حیران کر دیا تھا۔ فوجی کی نظم پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ یوکرینی فوجی برف سے ڈھکے کھلے میدان میں کھڑا ہے اور کیمرے کی طرف دیکھ کر فارسی زبان میں نظم سنا رہا ہے۔

اس نے کہا کہ ”تم کیا سوچ رہے ہو؟ کون مانے گا تیری محبت نے میری روح کے جنگل کو جلا کر راکھ کر دیا۔“ فوجی جوان ایرانی صحافی سے بات چیت کر رہا تھا۔ صحافی نے اس سے فارسی میں نام اور شہر بھی پوچھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں