تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

”روس کل یوکرین پر حملہ کرے گا“

یوکرین کے صدر لودومیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کل کسی بھی وقت حملہ کرے گا جب کہ روس کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی فوج سرحد ہٹا دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس اور یوکرین کے مابین سرحدی کیشدگی کئی دنوں سے جاری ہے۔ روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنے فوجیوں کو سرحد سے واپس بلا لیا ہے اور جنگ کا کوئی ارادہ نہیں۔

جب کہ یوکرینی صدر لودومیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک پر روس کل حملہ کرے گا، ہمیں اس بات کی اطلاع ملی ہے کہ روس حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

تاہم یوکرین کے صدر نے اس بات کا کوئی ذکر نہیں کیا کہ انہوں نے کس مأخذ کی بنیاد پر یہ دعویٰ کیا ہے۔ لودومیر زیلنسکی نے کل کے دن کو یوم وحدت و اتحاد قرار دیا ہے۔

دوسری جانب روس کا کہنا ہے کہ یوکرین پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، نیٹو افواج کی پیشدمی روکنے کے لیے اپنی سرحد پر سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل امریکی اور روسی صدور کے درمیان یوکرین تنازع کی شدت کو کم کرنے کے لیے ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔ صدر جو بائیدن نے روس کو تنبیہ کی کہ اگر یوکرین پر حملہ کیا تو ماسکو کو اس کی بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی۔

جب کہ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکا کا خیال ہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کا حتمی فیصلہ نہیں تاحال نہیں کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -