جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

میں شوہر کی اکلوتی بیوی ہوں، کسی سے موازنہ نہ کریں، نبیہہ عمیر جسوال

اشتہار

حیرت انگیز

عمیر جسوال کی دوسری اہلیہ نبیہہ نے سوشل میڈیا صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ ان کا موازنہ کسی کے ساتھ نہ کریں۔

گلوکار عمیر جسوال کی اہلیہ نبیہہ جو پیشے کے لحاظ سے جیولری ڈیزائنر ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر موازنہ کیے جانے پر انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ صارفین کسی اور سے ان کا موازنہ نہ کریں اور ان کے لباس پر تبصرے کرنے سے گریز کریں۔

انہوں نے لکھا کہ یہ پہلی اور آخری بار ہے کہ وہ اس بارے میں بات کر رہی ہیں، ان کے شوہر کی صرف ایک بیوی ہے اور وہ خود ہیں۔

نبیہہ نے کہا کہ مہربانی کرکے خود پر قابو پائیں، میرے شوہر کی ایک ہی بیوی ہے اور وہ میں ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے شوہر کا سب کے ساتھ خوشی بانٹنے کا ہرگز مقصد یہ نہیں تھا کہ لوگ ان پر رائے دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ عمیر جسوال نے اداکارہ ثنا جاوید سے 2020 میں شادی کی جو 2023 میں طلاق پر ختم ہوگئی، 7 اکتوبر 2024 کو گلوکار نے دوسری شادی کی تصدیق کی جب انہوں نے دولہا کے لباس میں اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے الحمدللہ لکھا تھا۔

یہ پھیں: عمیر جسوال نے شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ کی تصویر شیئر کردی

گزشتہ دنوں عمیر جسوال نے شادی کے ایک سال بعد اپنی اہلیہ کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی، تصویر میں ان کی اہلیہ کو اسلامی لباس اور پردے میں دیکھا گیا۔

جہاں کچھ مداحوں نے ان کی اہلیہ کی خوبصورتی اور سادگی کی تعریف کی، وہیں کچھ صارفین نے ان کا موازنہ عمیر جسوال کی سابقہ بیوی ثنا جاوید سے شروع کر دیا، کچھ افراد نے تو یہاں تک قیاس آرائیاں کیں کہ گلوکار نے متعدد شادیاں کی ہوئی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں