پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

عمر اکمل کے ہاں بیٹے کی پیدائش

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے مڈل آر بلے باز عمر اکمل نے بیٹے کی پیدائش کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دی۔

عمرا کمل نے نومولود کی تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ان کی اہلیہ نور عمر بیٹے کو دیکھ رہے ہیں۔

قومی کرکٹر نے لکھا کہ ’اپنے تمام مداحوں کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ہم ایک خوبصورت بیٹے کے لیے قابل فخر والدین بن گئے ہیں۔

عمر اکمل نے بیٹے کی پیدائش پر اللہ کا شکر بھی ادا کیا، قومی کرکٹر کو بیٹے کی پیدائش پر ساتھی کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے۔

اس سے قبل عمر اکمل کے ہاں 2017 کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جبکہ ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

واضح رہے کہ عمر اکمل کی شادی اپریل 2014میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کی صاحبزادی نور آمنہ کیساتھ ہوئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں