The news is by your side.

Advertisement

عمر اکمل کی کرکٹر عظیم گھمن اور ایس ایچ او کے ساتھ تصویر منظر عام پر آگئی

لاہور:‌غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں معطل کرکٹر عمر اکمل کی کہانی نے نیا رخ اختیار کرلیا ہے، عمر اکمل کی کرکٹر عظیم گھمن اور ایس ایچ او کے ساتھ تصویر منظر عام پر آگئی۔

اے آر وائی نیوز نے عمر اکمل کی حیدرآباد کے کرکٹر عظیم گھمن اور ایس ایچ او کے ساتھ لی گئی تصویر حاصل کرلی، عمر اکمل نے دعوی کیا تھا کہ ان کی عظیم گھمن سے ملاقات نہیں ہوئی لیکن تصویر میں عمر اکمل کے برابر میں عظیم گھمن صاف دکھائی دے رہے ہیں۔

عظیم گھمن کے برابر میں وکیل عرفان ملک اور ایس ایچ او حق نواز موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس ریکارڈ میں عمر اکمل کانام موجود نہیں جبکہ عظیم گھمن کو کلین چٹ دے دی گئی ہے، پی سی بی کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس میں عمر اکمل کو جلد جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں