قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین عمر اکمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر عمر اکمل کی بھارتی گانے پر اداکاری کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، واضح رہے کہ عمر اکمل ان دنوں قومی ٹیم سے باہر ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرکٹر کی ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں بھارتی فلم کا گانا ’دے دے منظوریاں‘ چل رہا ہے اور وہ اداکاری کررہے ہیں۔
عمرا کمل کی ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔
This is it. This is the security threat to NZ and ECB pic.twitter.com/skcSo5wT1w
— Manal (@meemelif) September 21, 2021
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر منال نامی صارف نے عمر اکمل کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہی تھا، یہ نیوزی لیںڈ اور انگلش ٹیم کے لیے سیکیورٹی خطرہ ہے۔‘
ایک صارف نے مسکراتے ہوئے لکھا کہ ’تم لوگ یہ کیا کررہے ہو۔‘
امبر پراچا نامی صارف نے عمر اکمل کی ویڈیو پر ’اوئے ہوئے‘ لکھ کر پسندیدگی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عمر اکمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں جس میں وہ رقص کرتے ہوئے دکھائی دئیے تھے۔