منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

عمر اکمل تلخیاں بھلا کر ذوالقرنین کی عیادت کرنے پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹر عمر اکمل تلخیاں بھلا کر اہلیہ کے ساتھ سابق کرکٹر ذوالقرنین حیدر کی عیادت کے لیے پہنچ گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی کرکٹر عمر اکمل کی اہلیہ کے ہمراہ ساتھی کرکٹر ذوالقرنین حیدر کی رہائش گاہ آمد ہوئی اور انہوں نے بیمار کرکٹر کی عیادت کی۔

عمر اکمل نے کہا کہ ذوالقرنین حیدرکی ویڈیو دیکھی جس سے مجھے بہت افسوس ہوا میں انسانیت کے ناطے یہاں آیا ہوں، اللہ کسی پرایسا وقت نہ لائے۔

انہوں نے کہا کہ جتنی ہوسکتی تھی مدد کی ہے اور 24 گھنٹے دستیاب ہوں ماضی کولےکرمیرے دل میں کچھ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ذوالقرنین حیدر معدے میں انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل تھے سرجری کے بعد ان کا کہنا تھا کہ ابھی کمزوری ہے مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوا پی سی بی مدد کرے۔

بعدازاں پی سی بی کی جانب سے ندیم عمر اور دیگر حکام نے ذوالقرنین کی مدد کی تھی۔ پی سی بی کی جانب سے سابق کرکٹر کی مدد کرنے پر شائقین کرکٹ نے خوب سراہا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں