کراچی(25 جنوری 2026): پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار عمر عالم شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عمر عالم نے نکاح کا اعلان کیا کہ انہوں نے نکاح فضا سے کیا ہے، نکاح کی تقریب میں صرف قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی۔
View this post on Instagram
اداکار نے اپنی زندگی کے اس اہم موقع پر آسمانی رنگ کی شیروانی پہنی جبکہ ان کی دلہنیا گلابی رنگ کے عروسی لباس میں نظر آئی، نکاح کے فوٹو شوٹ کے لیے جوڑے کو سمندر کنارے قدرت کے دلکش نظاروں کے درمیان مختلف پوز دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکار کے نکاح کا خوبصورت فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے جسے صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور مبارک باد بھی دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے اداکار عمر عالم شوبز انڈسٹری کا ابھرتا ہوا نام ہیں، انہوں نے رئیلٹی شو ’تماشہ‘ سیزن 1 سے شہرت حاصل کی جبکہ ان کے مشہور ڈراموں میں پہلی سی محبت، رقصِ بسمل، گُرو سمیت دیگر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ دسمبر 2024 میں عمر عالم کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی، جس میں انہوں نے اپنی محبوبہ کو دورانِ پرواز شادی کی پیشکش کی تھی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


