تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

"موجودہ حکومت کوعمران خان کا خوف ہے”

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر توانائی عمر ایوب نے حکومت کر آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور میں کسی کے راستوں میں رکاوٹ نہیں ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ جب بیس جنوری دو ہزار اکیس کو پی ڈی ایم کا احتجاج ہوا تھا جس پر پی ٹی آئی نے سیکورٹی دی تھی۔

پی ٹی آئی رہنما نے الزام عائد کیا کہ موجود حکومت پاکستان کی عوام کو نقصان پہنچا رہی ہے، ان کی بد نیتی دیکھیں کہ اسٹیٹ بینک کا گورنر نہیں لگایا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو عمران خان کا خوف ہے، وجہ صرف عمران خان کا حقیقت بیان کرنا ہے، یہاں صورت حال یہ ہے کہ وزیراعظم صرف اسلام آباد کی حدود تک کا رہ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انتظامیہ کا تحریک انصاف کو نادرا چوک پر احتجاج کرنے کی اجازت دینے سے انکار

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے جو نیب کے قوانین میں ترامیم کی ہیں، وہ صرف اپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے ہے۔

ملک میں ہوشربا مہنگائی پر عمرایوب نے کہا کہ اشیا خوردونوش کی قیمتیں چالیس فیصد تک بڑھ گئی ہیں، کاروبار رکتے جا رہے ہیں، ایکسنج ریٹ مارچ میں ایک سو بیاسی جبکہ جولائی میں دو سوچالیس تک تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ پاکستان کی معیشت کا اہم جزو ہوتا ہے، امپورٹڈ حکومت کے دور میں ایکسپورٹ کم ہوتی جا رہی ہے، ملک میں افرا تفری کی صورتحال ہے۔

Comments

- Advertisement -