تازہ ترین

عمر گل کے ہاں ’خدا کی رحمت‘ کی آمد

پشاور: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا اور بتایا کہ ماں اور بیٹی دونوں خیریت سے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ’اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک بار پھر اپنی رحمت سے نوازا ہے، زینب گھر آگئی، ماں اور بیٹی دونوں کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے‘۔

عمر گل نے اپنی بیٹی کو دعا دیتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ تعالیٰ اُسے صحت کے ساتھ لمبی زندگی عطا فرمائے اور اپنی بے پناہ رحمت سے نوازے‘۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر نے ساتھیوں اور مداحوں سے پورے اہل خانہ کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔

واضح رہے کہ عمر گل نے 2010 میں دبئی سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹرز سے شادی کی جس کے بعد اُن کے ہاں 2012 میں بیٹی ریحب عمر کی پیدائش ہوئی۔

بیٹی کی پیدائش پر ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں نے عمر گل کو مبارک باد پیش کی۔ قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر کائنات امتیاز نے سابق فاسٹ بولر کو مبارک باد پیش کی۔

علاوہ ازیں سلمان بٹ، شاداب خان، سہیل تنویر، یاسر حمید، محمد نواز اور عتیق الزماں سمیت دیگر نے ساتھی کھلاڑی کو مبارک باد کے ساتھ دعا دی اور ننھی پری سمیت خاندان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں