تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

‘رانا ثنا وزیر داخلہ بن چکے اب ن لیگ کے درباری نہیں’

اسلام آباد: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کو دو مرتبہ نفری سے متعلق لکھ چکا ہوں، رانا ثنا اللہ وزیر داخلہ بن چکے ہیں اب وہ ن لیگ کے درباری نہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ میں ایک ٹوئٹ کے ذریعے لوگوں کو گورنر ہاؤس بلاسکتا تھا، ن لیگ کو وارننگ دی کہ گورنرہاؤس پر کارکنان کو جمع نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ سےنفری مانگی جواب تک نہیں دیا گیا، آئین وقانون کے مطابق ہی کام کررہا ہوں، ن لیگ والے تنقید کررہے ہیں لیکن انہیں خود آئین کا نہیں پتا، گورنر پر کوئی الزام ہے تو اسے ہٹایا جاسکتا ہے ورنہ نہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ صدر آئین کے مطابق ہی گورنرکو ہٹا سکتے ہیں، وہ بھی آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کررہے ہیں، آئین میں واضح ہے صدر کے اورگورنر کے اختیارات کیا ہیں، وزیراعلیٰ نے استعفیٰ دینا ہے تو استعفیٰ ہاتھ سے تحریر ہونا چاہیے۔

عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ قانونی ماہرین میرے پاس موجود ہیں، ن لیگ کو کھلے مذاکرے کا چیلنج دیا ہے پھر بھی نہیں آتے، وزیراعلیٰ پنجاب کا یکم اپریل کو دیا گیا استعفیٰ ہی سارافتنہ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب استعفے گورنر پنجاب کو دیتا ہے۔

Comments

- Advertisement -