‘گورنر پنجاب کوئی درباری اوتھ کمشنر نہیں’

لاہور: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ آئین کسی کو اختیار نہیں دیتا کہ کوئی مجھ پر غیرآ ئینی کام کیلئےدباؤ ڈالے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ آج گورنر پنجاب کوئی درباری اوتھ کمشنر نہیں ہے، اپنے حلف کی پاسداری اور ذمہ داری سے بخوبی واقف ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آئین کسی کو اختیار نہیں دیتا کوئی مجھ پر غیر آئینی کام کیلئےدباؤ ڈالے۔
آج گورنر پنجاب کوئی درباری اوتھ کمشنر نہیں
اپنے حلف کی پاسداری اور ذمہ داری سے بخوبی واقف ہوں
آئین کی کوئی شک یا قانون کسی کو یہ اختیار نہیں دیتا کہ وہ ممجھے زبردستی غیر آئینی کام کرنے کے لئے دباؤ ڈالے
— Omar Sarfraz Cheema (@OmarCheemaPTI) April 22, 2022
واضح رہے کہ لاہورہائی کورٹ نے صدر مملکت کو نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے کیلئے دوسرے فرد کو مقرر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے چار صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ آئین کے تحت گورنر نو منتخب وزیر اعلیٰ سے فوری حلف لینے کا پابند ہے، آئین کے آرٹیکل 130 کے تحت گورنر کو نومنتخب وزیر اعلیٰ کو بلانے کے علاوہ کوئی چارا نہیں ہے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ امید ہے صدر مملکت گورنر کے خط کا انتظار نہیں کریں گے۔