The news is by your side.

Advertisement

عمر شریف کی صحت بہتر قرار: آج امریکہ روانہ ہوں گے

کراچی : معروف کامیڈین عمر شریف کا ڈاکٹروں نے آج صبح بھی معائنہ کیا ہے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نےعمر شریف کی صحت کو بہتر قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق عمرشریف کی روانگی سے متعلق ڈاکٹرز نے غور شروع کردیا ہے، اس حوالے سے ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ عمر شریف کی ہارٹ سرجری امریکا میں ہوگی۔

ڈاکٹروں نےآج صبح بھی عمر شریف کا معائنہ کیا، ڈاکٹروں کی جانب سےاہل خانہ کوعمرشریف کی صحت سےآگاہ کیا گیا۔ عمر شریف آج ایئر ایمبولینس کے ذریعہ امریکا روانہ ہوں گے، عمر شریف نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

عمرشریف کی طبعیت سفر کیلئے بہتر ہے یا نہیں؟ فیصلہ کون کرے گا

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکہ سے ایئرایمبولینس کراچی پہنچ گئی تھی، اس کے باوجود کامیڈین عمر شریف کی علاج کیلئے ان کی امریکا روانگی ایک مرتبہ پھر تاخیر کا شکار ہوگئی تھی۔ ڈاکٹروں نے عمر شریف کی حالت بگڑنے پر انہیں سی سی یو منتقل کرکے سفر سے روک دیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں