The news is by your side.

Advertisement

’عمر جنت میں بھی میرے ساتھی ہوں گے‘

معروف کامیڈین و اداکار مرحوم عمر شریف کی اہلیہ ان کی قبر پر پہنچ گئی اور جذباتی پیغام شیئر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لیجنڈری کامیڈین و اداکار عمر شریف کے انتقال کو پانچ ماہ مکمل ہوگئے، ان کی اہلیہ زرین غزل نے شوہر کی قبر کی کچھ تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ آج ان کی عدت ختم ہوچکی ہے۔

زرین عمر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آج عدت ختم ہونے پر میں عمر کے گھر گئی اور ان سے بہت سی باتیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ ماشاءاللہ بہت لوگ آتے ہیں عمر کے لیے دعا کرنے، عمر میری زندگی کے ساتھی تھے، انشاء اللہ جنت میں بھی میرے ساتھی ہوں گے۔

زرین عمر کی پوسٹ پر عمر شریف کے مداح سمیت دیگر صارفین نے لیجنڈ کامیڈین کے ایصالِ ثواب کیلئے دعائیں کیں۔

خیال رہے کہ عمر شریف گزشتہ برس اکتوبر میں جرمنی کے اسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں