تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

عمرشریف کا جسد خاکی کراچی پہنچ گیا، میت بیٹوں کے حوالے

کراچی : معروف کامیڈین عمرشریف کا جسد خاکی کراچی ایئرپورٹ پر پہنچ گیا، عمرشریف کی بیوہ زرین غزل، جرمنی سےقونصل جنرل امجدعلی بھی ساتھ آئے ہیں۔

جسد خاکی ترکش ائیرلائن کی پرواز ٹی کے708سے لایا گیا ہے، عمر شریف کی میت کو انٹر نیشنل کارگو ٹرمینل منتقل ضابطےکی کارروائی کی گئی۔

کارگو ٹرمینل پر سی اے اے کسٹمز اور ایئر لائن افسران بھی موجود رہے، عمرشریف کے جسد خاکی کی کلیئرنس کے لیے فوری اقدامات کیے گئے پھران کا جسدخاکی صاحبزادوں جوادعمر اور فواد عمر کے حوالے کردیا گیا۔

بعد ازاں عمرشریف کا جسدخاکی قومی پرچم میں لپیٹ کرایدھی سرد خانے منتقل کیا گیا، ایئر پورٹ سے روانگی کے وقت عمر شریف کی میت لے جانے والی اینبولینس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

عمرشریف کے جسدخاکی کو قومی پرچم میں لپیٹ کر سردخانے لایا گیا، مرحوم کی نماز جنازہ آج سہہ پہر تین بجے عمر شریف پارک کلفٹن میں ادا کی جائے گی، نماز جنازہ مولانا بشیر فاروقی پڑھائیں گے۔

 

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں