اداکار عمر عالم کا کہنا ہے کہ مولوی صاحب نے نکاح کے بعد تقریر کی جس پر مجھے کہنا پڑا کہ ابھی نکاح ہوا ہے۔
عمر عالم نے اہلیہ فضا مسرور کے ساتھ پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور اس دوران محبت کی کہانی اور شادی کے دوران پیش آئے واقعے پر اظہار خیال کیا۔
عمر عالم نے کہا کہ الحمدللہ سب کچھ ٹھیک رہا لیکن مولوی صاب نے میرے نکاح میں تقریر کی جو ہمارے لیے بالکل غیر متوقع تھی۔
یہ پڑھیں: فضا اور میری شادی میں سوشل میڈیا کا اہم کردار ہے، عمر عالم
اداکار کے مطابق مولوی صاحب نے کہا کہ لڑکیاں جب دوسرے گھر جاتی ہیں تو اکثر ان کے ساتھ بدسلوکی کی جاتی ہے، لوگ انہیں دباتے ہیں، ان کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہیں اور کچھ نے تو یہ سوچا کہ میں ان کے ساتھ زیادتی کر رہی ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ مولوی صاحب کی باتیں سننے کے بعد ان سے کہا کہ ہمارا نکاح ابھی ہوا ہے، آپ کیا سوچ رہے ہو؟‘‘
اداکار عمر نے مزید کہا کہ میں یہ بھی سوچ رہا تھا کہ فضا اس وقت کیا محسوس کر رہی ہوں گی۔ شاید ان کے ذہن میں کچھ چل رہا ہو، لیکن یہ نکاح کے وقت وہ ایک عجیب و غریب تقریر تھی۔ عمر کی اہلیہ فضا نے بھی تائید کی کہ وہ گفتگو کافی عجیب اور ‘آکوارڈ’ تھی۔
فضا مسرور نے بھی کہا کہ مولوی صاحب کی تقریر قدرے عجیب تھی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


