تازہ ترین

اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر کسی ملک کی تقلید نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا...

الیکشن کمیشن کا ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: خانساموں، چوکیداروں اور مالیوں کے نام پر کمپنی...

افغانستان میں پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث 200 عسکریت پسند گرفتار

کابل : افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے...

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا...

’آئی ایم ایف نے اعتراف کیا کہ عمران خان ہماری ڈکٹیشن پر نہیں چلتا تھا‘

پی ٹی آئی رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے اعتراف کیا کہ عمران خان ہماری ڈکٹیشن پر نہیں چلتا تھا۔

عمر چیمہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے جلسوں میں عوامی سیلاب آرہا ہے، وفاقی حکومت کو حقیقی نہیں بلکہ صرف اس عوامی سیلاب کی فکر ہے۔ انکو عوام کا احساس ہوتا تو یہ پہلے دن سے عوام کے ساتھ کھڑے ہوتے، لیکن انہیں اصل تکلیف مشکلات میں گھری عوام کی پریشانی سے نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ کھڑے عوامی سیلاب سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے دن سے تمام وسائل سیلاب زدگان کے لیے وقف کیے ہوئے تھے، پنجاب اور کے پی میں سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی جارہی ہے، پنجاب میں ریسکیو کا کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے، عمران خان سیلاب زدگان کی مدد کے لیے بھی فنڈ ریزنگ کر رہے ہیں۔

عمر سرفراز نے کہا کہ آئی ایم ایف بھی کہہ چکا ہے کہ اگر یہ مسلط ٹولہ ایک سال تک رہا تو مہنگائی ختم نہیں ہوگی، ملک میں معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے سیاسی استحکام لانا بہت ضروری ہے اور سیاسی استحکام کے لیے جلد از جلد شفاف الیکشن کرائے جائیں۔

صوبائی مشیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ملک ہر شعبے میں ترقی کر رہا تھا، عوام کی حقیقی آزادی کی جنگ بھی لڑ رہے ہیں وہ ملک کے واحد لیڈر ہیں جو مشکل وقت میں بھی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، جھوٹے مقدمات کا مقابلہ کر رہے ہیں لیکن پاکستان چھوڑ کر بھاگے نہیں ہیں۔

Comments

- Advertisement -