بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

دادا، والد اور چچا کے قاتلوں کی رہائی پر ام رباب چانڈیو کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

دادا: والد اورچچا کے قاتلوں کی رہائی پر ام رباب چانڈیو نے اعلان کیا انصاف کے لیے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ تک جائیں گے ، سرداروں کولائسنس مل گیا ہے کہ وہ جسے چاہے قتل کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دادو کی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نے آٹھ سال پرانے تہرے قتل کیس میں نامزد تمام ملزمان کو بری کر دیا ہے، جس پر مدعیہ ام رباب چانڈیو نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ام رباب چانڈیو نے ردعمل دیتے ہوئے کہا فیصلے سے سرداروں کو یہ لائسنس مل گیا ہے کہ وہ جسے چاہیں قتل کر سکتے ہیں اور ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہوگا۔”

ام رباب نے اعلان کیا فیصلے کو تسلیم نہیں کرتیں اور انصاف کے حصول کے لیے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک جائیں گی۔

خیال رہے ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے سندھ اسمبلی کے دو ارکان نواب سردار خان چانڈیو اور ان کے بھائی برہان خان چانڈیو کو بری کر دیا تھا جبکہ مرتضیٰ چانڈیو، علی گوہر چانڈیو، سکندر چانڈیو، ذوالفقار چانڈیو، ستار چانڈیو اور سابق ایس ایچ او عبدالکریم چانڈیو بھی رہا ہونے والوں میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ یہ مقدمہ جنوری 2018 میں درج کیا گیا تھا جب ام رباب چانڈیو کے والد (مختیار چانڈیو)، دادا (کرم اللہ چانڈیو) اور چچا (قابل چانڈیو) کو مسلح حملے میں قتل کر دیا گیا تھا۔

ام رباب گزشتہ آٹھ سالوں سے ننگے پاؤں عدالتوں کے چکر کاٹ کر اپنے پیاروں کے قاتلوں کو سزا دلوانے کے لیے جدوجہد کر رہی تھیں، جس نے ملک بھر کی توجہ حاصل کر لی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں