پیر, جون 8, 2026
اشتہار

کرکٹ میچ میں شہد کی مکھیوں کا حملہ، امپائر ہلاک، کئی کھلاڑی زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

(20 فروری 2026): ایک کرکٹ میچ کے دوران شہد کی مکھیوں نے گراؤنڈ پر حملہ کر کے امپائر کو ہلاک اور کئی کھلاڑیوں کو زخمی کر دیا۔

کھیل کے دوران جھگڑوں یا چوٹ کی صورت میں تو کھلاڑیوں اور امپائر یا ریفری کی موت کے چند ایک واقعات رونما ہوئے ہیں، مگر ایک کرکٹ میچ میں تو شہد کی مکھیاں دشمن بن کر ایسی میدان میں حملہ آور ہوئیں کہ کاٹ کاٹ کر کئی کھلاڑیوں کو زخمی کر دیا جب کہ ایک ایک امپائر تو جان کی بازی ہی ہار گیا۔

اپنی نوعیت کا یہ منفرد مگر افسوسناک واقعہ بھارت کے اناؤ ضلع میں پیش آیا، جہاں ایک اسٹیڈیم میں انڈر 13 کے درمیان میچ جاری تھا کہ شہد کی مکھیوں کے ایک جھنڈ نے اچانک حملہ کر دیا۔

اس غیر متوقع حملے میں 60 سالہ سینئر امپائر مانک گپتا شدید زخمی ہو گئے جنہیں پہلے مقامی نجی اسپتال بعد ازاں کانپور کے اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

شہد کی مکھیوں کے حملے کے بعد میچ کو فوری طور پر روک دیا گیا۔ منتظمین نے اس واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب دوسری ٹیم کی بیٹنگ جاری تھی کہ 18 ویں اوور کے درمیان اچانک شہید کی مکھیوں کا غول میدان میں حملہ آور ہوا۔

یہ حملہ اتنا اچانک تھا کہ کھلاڑیوں کو سنبھلنے کا موقع بھی نہیں ملا۔ بہت سے کھلاڑی اپنی جان بچانے کے لیے میدان میں لیٹ گئے، جب کہ دیگر کئی کھلاڑی محفوظ ٹھکانوں کی طرف بھاگے۔ اس دوران کئی کھلاڑی ڈنک لگنے سے زخمی ہو گئے۔

اسی افراتفری کے درمیان، شہد کی مکھیوں نے امپئر مانک گپتا کو گھیر لیا اور انہیں مسلسل ڈنک مارتی رہیں۔ مسلسل حملے کی وجہ سے وہ میدان میں بے ہوش ہو کر گر گئے، جو دوران علاج اسپتال میں چل بسے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں