تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کیا بچے مسجدالحرام آ سکتے ہیں؟ اہم معلومات جانیے

سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ پرمٹ کے اجرا کے لیے کم از کم حد 5 برس مقرر کی ہے۔

وزارت حج و عمرہ کے مطابق پانچ برس سے کم عمر بچے والدین یا سرپرستوں کے ہمراہ مسجد الحرام میں نماز ادا کر سکتے ہیں تاہم عمرہ پرمٹ کے اجرا کے لیے کم از کم حد 5 برس مقرر ہے۔

مقررہ حد سے کم عمر بچوں کا عمرہ پرمٹ جاری نہیں کروایا جا سکتا۔

سعودی حکام کی جاری کردہ ہدایت کے مطابق عمرہ زائرین اور وزٹ ویزے پرآنے والوں کے لیے اعتمرنا ایپ میں پاسپورٹ نمبر ، عمرہ ویزہ نمبر ، تاریخ پیدائش ، قومیت ، موبائل نمبر اور ای میل ایڈریس کا اندراج کی سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ ایپ پر اکاونٹ بنانے میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ معلومات کے اندراج کے بعد زائر کے ای میل پر پاسپورڈ بھیجا جائے گا تاکہ ایپلیکیشن میں اندراج کی توثیق کی جا سکے ۔
ماضی میں بیرون ملک سے آنے والے زائرین مملکت پہنچنے پر عمرہ پرمٹ حاصل کرتے تھے تاہم اب اس سہولت کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے بیرون ملک سے ہی پرمٹ دیا جائے گا۔

حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ علیٰ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک میں عمرہ زائرین کی تعداد میں متوقع اضافے کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ مطاف یعنی صحن اور حرم شریف کی زمینی منزل میں صرف عمرہ زائرین کو جانے کی اجازت ہو گی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق مملکت سے باہر سے آنے والے زائرین کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے ایپ کے ذریعے اپائنٹمنٹ بُک کرانا ہوگی۔ عمرہ اپائنٹمنٹ بکنگ کے زیادہ سے زیادہ چھ گھنٹے کے اندر سعودی عرب میں داخل ہونا لازمی ہوگا بصورت دیگر عمرے کی اجازت خود بخود منسوخ ہو جائے گی۔

وزارت نے مزید کہا کہ اگر درخواست دہندہ کرونا سے متاثر نکلا یا کسی متاثرہ شخص سے رابطے میں رہا تو بھی عمرے کی اجازت خود بخود منسوخ ہو جائے گی۔

Comments

- Advertisement -