جمعرات, اگست 13, 2026
اشتہار

عمرہ زائرین کیلئے ائیرپورٹ مختص کرنے پر سعودی حکام کی وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی وزارت حج وعمرہ نے زائرین کیلئے ائیرپورٹ مختص کرنے پر وضاحت جاری کردی ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ معتمرین کی آمدورفت کیلئے کوئی ائیرپورٹ مخصوص نہیں ہے اور وہ کسی بھی ائیرپورٹ سے سعودی عرب آ سکتے ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرے کیلئے آنے والے زائرین سعودیہ میں 90 دن قیام کر سکتے ہیں، اس دوران وہ مکہ، مدینہ سمیت دیگر تمام سعودی شہروں کے درمیان نقل و حرکت کرتے کرسکتے ہیں۔

وزارت نے وضاحت کی کہ عمرہ کیلئے ممکلت آنے کے خواہش مند عازمین منظور شدہ الیکٹرانک پلیٹ فارم کے ذریعے ویزا کی درخواست دے سکتے ہیں۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ عمرہ کا اجازت نامہ Eatmarna ایپ پر رجسٹر کروانا لازمی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ عازمین کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہے۔ Eatmarna ایپ پر رجسٹریشن اور عمرہ پرمٹ کے اجراء کے لیے سعودی عرب کا ویزا درکار ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں