تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

سب سے زیادہ عمرہ زائرین میں پاکستانی کتنے نمبر پر ہیں؟ جانیے

مکہ مکرمہ : عمرے کی ادائیگی کیلئے دنیا بھر سے مسلمانوں کی بڑی تعداد سعودی عرب پہنچتی ہے جن میں سب سے زیادہ زائرین انڈونیشیا سے آئے ہیں۔

اس حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانیوں کا عمرہ ادائیگی کیلئے آنے والوں میں دوسرا نمبر ہے، گزشتہ ساڑھے3ماہ کے دوران3لاکھ70ہزار پاکستانی زائرین سعودی عرب پہنچے۔

سعودی عرب میں عمرہ سیزن یکم محرم الحرام سے شروع ہوتا ہے جو20ذوالقعدہ تک جاری رہتا ہے، 21ذوالقعدہ سے30ذوالحجہ تک کو حج سیزن کہا جاتا ہے۔

سعودی عرب میں رواں برس عمرہ سیزن کا آغاز30جولائی سے ہوا، دنیا بھر سے19لاکھ64 ہزار سے زائد مسلمان عمرہ ادائیگی کیلئے پہنچے ہیں۔

17لاکھ83ہزار سے زائد مسلمان فضائی سفر طے کرکے سرزمین مقدس پہنچے جبکہ ایک لاکھ80ہزار افراد زمینی راستوں کے ذریعے عمرے کی غرض سے پہنچے۔

اس کے علاوہ 1200افراد بحری راستوں کے ذریعےحجاز مقدس پہنچے اور گزشتہ ساڑھے3ماہ کے دوران سب سے زیادہ عمرہ زائرین انڈونیشیا سے آئے۔

رپورٹ کے مطابق 5لاکھ51ہزارسے زائد عمرہ زائرین انڈونیشیا سےسعودی عرب پہنچے ہیں، پاکستان سے3لاکھ70ہزار افراد عمرے کے لئےارض مقدس پہنچے۔

اس کے علاوہ بھارت سے2لاکھ30ہزار، عراق سے ایک لاکھ50ہزار زائرین پہنچے جبکہ مصر سے ایک لاکھ افراد عمرے کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے عمرہ ویزے کی مدت ایک ماہ سے بڑھا کر3ماہ کردی ہے، معتمرین اس ویزے کی بنیاد پرملک بھر میں جاسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -