The news is by your side.

Advertisement

عمرہ ویزے میں فراڈ کرنے والا جعل ساز پکڑا گیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے عمرہ ویزے میں فراڈ کرنے والے جعل ساز کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق وفاقی دارالحکومت زون کو مطلوب اشتہاری فرہاد علی نامی جعل ساز کو گرفتار کیا گیا ہے ملزم نے5 شہریوں سےعمرہ ویزے کےنام پرلاکھوں کا فراڈ کیا۔

انکوائری کے بعد 2021 میں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل میں مقدمہ درج ہوا۔

بیرون ملک جانےکی کوشش پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نےملزم کو گرفتار کر کے تھانہ اینٹی ہیومین ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا۔

ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور سے مزید ریکارڈ اور ڈیٹا برآمد کیا جا رہا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں