پیر, جون 8, 2026
اشتہار

عمرہ زائرین کیلئے انشورنس اسکیم کے حوالے سے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ مکرمہ : سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین کو دی جانے والی میڈیکل انشورنس کی اسکیم سے متعلق کہا گیا ہے کہ زائر کو دو صورتوں میں کلیم کی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ ملک میں قیام کے دوران زائر طبعی موت مرجاتا ہے یا کسی وجہ سے مکمل مفلوج ہوجاتا ہے تو اسے انشورنس اسکیم کے تحت کسی بھی خسارے اور نقصان، بالواسطہ ہو یا بلاواسطہ ذمہ داری کا کلیم نہیں دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ دوسری صورت میں عمرہ انشورنس اسیکم ہولڈر نے کوئی ایسا کام کیا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی یاوہ مکمل طور پر مفلوج ہوگیا تب بھی اسے انشورنس اسکیم کے تحت کسی قسم کا کوئی کلیم نہیں دیا جائے گا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق اگر عمرہ زائر کسی عام حادثے کا شکار ہوگیا تو ایسی صورت میں اسے معاوضہ دیا جائے گا، اس کے علاوہ حادثاتی طور پر ہونے والی وفات یا حادثاتی طور پر دائمی مکمل مفلوج ہوجانے یا کسی قدرتی آفت کی وجہ سے موت واقع ہوجانے پر بھی کلیم ادا کیا جائے گا۔؎

عمرہ انشورنس اسیکم ہولڈر کو فی کس معاوضہ ایک لاکھ ریال یا عدالتی فیصلے کے مطابق مقررہ جو رقم ہوگی ادا کی جائے گی۔ مردوں کی انتہائی حد3لاکھ ریال جبکہ خواتین کی ڈیڑھ لاکھ ریال مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ انشورنس اسکیم میں یہ سہولت بھی شامل ہے کہ مرنے والے کی میت اور اس کی باقیات کی بحفاظت اس کے وطن روانہ کی جائے گی۔ جس کی زیادہ سے زیادہ لاگت دس ہزار ریال فی کس ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں