تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

‘ہماری ڈومیسٹک کرکٹ میں عمران جیسے بولرز بھرے پڑے ہیں’، سہیل خان

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر سہیل خان نے بھارتی فاسٹ بولر عمران ملک سے متعلق بیان داغ کر سنسنی پھیلادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں سہیل خان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت کے ابھرتے فاسٹ بولر عمران ملک ایک اچھا بولر ہے، میں نے اس کے ایک دو میچز دیکھے، وہ تیز بھاگتا ہے اور دیگر عوامل کو بھی اپنے ذہن میں رکھتا ہے۔

اس موقع پر سہیل خان نے کہا کہ عمران ملک جیسے بولرز تو ہمارے ڈومیسٹک میں بھرے پڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر آپ فاسٹ بولنگ کے حوالے سے سوچ رہے ہیں کہ وہ 150 سے 155 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کراتا ہے تو میں انگلیوں پر دس سے پندرہ کھلاڑیوں کو گنوا سکتا ہوں جو ٹیپ بال کھیلتے ہیں اور اسی رفتار سے گیند بازی کرتے ہیں۔

سہیل خان نے نے کہا کہ اگر آپ لاہور قلندرز کی جانب سے لگائے گئے ٹرائلز میں جا کر دیکھیں تو اس جیسے بہت سے بولرز نظر آئیں گے، ہماری ڈومیسٹک میں عمران جیسے بولر بھرے پڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’نہیں جانتا ویرات کون ہے؟‘ سہیل خان بھارت میں ٹاپ ٹرینڈ بن گئے

یاد رہے کہ چند روز قبل قومی ٹیم کے فاسٹ بولر سہیل خان نے 2015 کے ورلڈ کپ میں ویرات کوہلی سے جھگڑے کی کہانی سنائی تو وہ بھارت میں ٹاپ ٹرینڈ بن گئے تھے۔

سہیل خان کا کہنا تھا کہ جب میرا نام ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا تو نہیں جانتا تھا کہ ویرات کوہلی کون ہے اس وقت اس سے بڑے بڑے نام شاہد آفریدی، مصباح اور یونس خان ہماری ٹیم میں موجود تھے۔‘

Comments

- Advertisement -
  • ٹیگز
  • -