ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

اقوام متحدہ نے روس کی انسانی حقوق کونسل کی رکنیت ختم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

جنیوا: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے روس کی انسانی حقوق کونسل کی رکنیت ختم کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین میں روس پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزام میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے روس کی انسانی حقوق کونسل کی رکنیت ختم کردی۔

قرارداد کے حق میں 93 اور مخالفت میں 24 ووٹ دیے گئے جبکہ 58 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق ووٹنگ میں چین اور ایران نے امریکی تجویز کی مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ بھارت اور پاکستان ووٹنگ میں حصہ نہ لینے والے ممالک میں شامل تھے۔

واضح رہے کہ امریکا نے یوکرین حملے کو جواز روس کے خلاف قرارداد پیش کی تھی۔

دوسری جانب اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کی رکنیت ختم ہونے پر روس نے اظہارافسوس کیا۔

روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے فیصلے پر افسوس ہے، روس ہر ممکن قانونی ذرائع سے مفادات کا دفاع کرےگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں