The news is by your side.

Advertisement

سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس آج گردوارہ کرتارپور کادورہ کریں گے

لاہور : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس آج گردوارہ کرتارپور ، شاہی قلعہ اور بادشاہی مسجد کا دورہ کریں گے اور تعلیمی ادارے میں طلباوطالبات سےملاقات کے ساتھ خطاب بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آج لاہور میں مصروف دن گزاریں گے، انتونیو گوتریس لاہور میں پولیو مہم میں حصہ لیں گے اور گردوارہ کرتارپورکادورہ بھی کریں گے ، جہاں سکھ برادری سےملیں گے جبکہ شاہی قلعہ اور بادشاہی مسجد بھی جائیں گے۔

دورے کے دوران یو این سیکریٹری جنرل نجی یونیورسٹی میں ماڈل یونائیٹیڈنیشن کی تقریب میں شرکت کریں گے اور لاہوریونیورسٹی آف سائنسزمیں طلباوطالبات سےملاقات کے ساتھ خطاب بھی کریں گے۔

گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور کی جانب سے انتونیو گوتریس کےاعزاز میں شاہی قلعہ میں خصوصی عشائیے کااہتمام کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : وزیر اعظم عمران خان سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات

گذشتہ روز اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس لاہورپہنچے تو وزیرخزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت نے معزز مہمان کااستقبال کیا، انتونیوگوتریس کوبچوں نےگلدستے بھی پیش کیے۔

یاد رہے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف سے الگ الگ ملاقات کی تھی ، ملاقاتوں میں علاقائی سیکورٹی، مسئلہ کشمیر، افغانستان میں مفاہمتی عمل اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ یو این فوجی مبصرگروپ کو کشمیرمیں رسائی دینے پر شکرگزار ہیں، خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل تقلید ہیں۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں