جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

غزہ سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی، انتونیو گوتریس کا خیرمقدم

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ سے اسرائیلی یرغمالیوں کو رہائی ملنے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنر ل انتونیو گوتریس کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیکریٹری جنر ل اقوام متحدہ نے تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس پیش رفت پر آگے بڑھیں اور جنگ بندی کے تحت اپنے وعدوں پر عمل کریں۔

اُنہوں نے کہا کہ اسرائیلی یرغمالی آزادی حاصل کر چکے، غزہ میں ہلاک یرغمالیوں کی لاشیں بھی واپس کی جائیں۔

واضح رہے کہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے۔ امریکا اور ثالثوں نے غزہ امن معاہدے پر جامع دستاویز پر دستخط کیے۔

ڈونلڈٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی صدارت میں ہونے والے غزہ سمٹ میں غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر کے صدور نے دستخط کیے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے سمٹ میں سربراہی خطاب میں قطر، ترکیہ اور مصر کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور امن معاہدے میں کردار ادا کرنے پر ثالث ممالک کے رہنماؤں کی کوششوں کو سراہا۔

ٹرمپ نے مصری صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں شاندار انسان قرار دیا اور کہا کہ ایسے رہنماؤں کی کاوشوں سے خطے میں امن کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ امن منصوبہ غیرمعمولی طور پر کامیاب ہو رہا ہے اسرائیل اور حماس کے درمیان فائربندی انتہائی کامیابی سے جاری ہے ہمارے پاس اہم موقع ہے کہ ہم پرانے جھگڑوں اور تلخ نفرتوں کو پیچھے چھوڑ دیں اور یہ اعلان کریں کہ ہمارا مستقبل ماضی کی نسلوں کی لڑائیوں کے زیرِ اثر نہیں ہوگا۔

قبل ازیں اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کی تعمیر نو میں مشرق وسطیٰ کے امیر ممالک حصہ لیں گے، نعمیر نو کے لیے بورڈ آف پیس میں ہر کوئی شامل ہونا چاہتا ہے اور مجھے سربراہ دیکھنا چاہتا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ اور فلسطینی صدر محمود عباس کی 8 سال بعد ملاقات

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے یہ ملک دنیا کے امیر ممالک میں شامل ہیں۔فلسطینیوں کے پاس بہترین موقع ہے تشدد کے بجائے امن کا راستہ چن سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ غزہ پلان اسرائیل کے لیے خطرہ بننے والے حماس ک مکمل خاتمہ ہے، اسرائیل جیت گیا ہے اب مشرق وسطیٰ میں امن ہونا چاہیے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں