تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

میزائل تجربات، امریکہ سمیت کئی ممالک کی شمالی کوریا پر نئی پابندیوں کی تجویز

نیویارک : شمالی کوریا کی جانب سے ہائیدڑوجن بم کے تجربے کے بعد امریکہ سمیت کئی ممالک نے شمالی کوریا پر نئی اقتصادی پابندیوں کی تجویز دی ہے، جس پر آئندہ ہفتے اقوام متحدہ میں رائے شماری کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم کے تجربے کے بعد امریکہ سمیت کئی ممالک شمالی کوریا پر مزید سخت اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کیلئے سلامتی کونسل میں آواز بلند کر رہے ہیں، جس پر آئندہ ہفتے اقوام متحدہ میں رائے شماری کی جائے گی۔

قوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلی کہتی ہیں کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ جنگ کی بھیک مانگ رہے ہیں، شمالی کوریا کی جانب سے میزائلوں کا بے دریغ استعمال اور جوہری حملے کی دھمکیاں ظاہر کرتی ہیں کہ وہ جنگ چاہتے ہیں۔

اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے حوالے سے اجلاس میں روس اور چین شمالی کوریا پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے حق میں نہیں۔


مزید پڑھیں : میزائل تجربہ امریکا کے لئے تحفہ ہے، شمالی کوریا


چین شمالی کوریا کا پڑوسی ملک اور واحد علاقائی اور تجارتی اتحادی ہے، چین کے مطابق اس بحران کا کوئی فوجی حل نہیں اور چین خطے میں جنگ کی کسی کو اجازت نہیں دے گا تاہم امریکہ اب ان ممالک پر پابندیاں لگانے پر غور کر رہا ہے، جو شمالی کوریا کے ساتھ تجاری روابط رکھے ہوئے ہیں۔

جم میٹس امریکی وزیر دفاع شمالی کوریا کے حوالے سے پوری دنیا میں موجود کشیدگی کے باوجود اطلاعات ہیں کہ ہائیدڑوجن بم کے تجربے کے بعد شمالی کوریا تمام دھمکیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک اور تجربے کے تیاری کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے اعلان بھی کیا گیا ہے کہ اس کیخلاف کسی بھی کاروائی کے نتیجے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو خوفناک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

گذشتہ روز شمالی کوریا نے امریکا کو مزید میزائل تجربوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا میزائل تجربہ امریکا کے لئے تحفہ ہے، مستقبل میں امریکا کو مزید ایسے تحفے دیں گے۔


مزید پڑھیں : شمالی کوریا کا ہائیڈروجن بم کے کامیاب تجربے کا دعویٰ


واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کیا تھا جس کے بعد شمالی کوریا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم تجربے کے بعدجزیرہ نما کوریا کی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ عالمی برادری نے شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم تجربے کی مذمت کی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -