اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

اسرائیل کی عالمی سطح پر تنہائی، متعدد ممالک نے نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

امن کا دشمن نیتن یاہو عالمی سطح پر تنہائی کا شکار، اسرائیلی وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کیلئے آیا تو متعدد ممالک نے بائیکاٹ کر دیا۔

اقوام متحدہ کی سالانہ جنرل اسمبلی اجلاس کے چوتھے روز نیتن یاہو کی تقریر کے دوران کئی ممالک کے نمائندے اجلاس سے چلے گئے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو عالمی سطح پر بائیکاٹ کا سامنا ہے۔ ایران سمیت متعدد ممالک کے رہنما نیتن یاہو کے خطاب کے دوران ایوان سے چلے گئے اور بائیکاٹ کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

 کئی رکن ممالک نے نیتن یاہو کی تقریر سننے سے انکار کیا اور اجلاس سے چلے گئے۔ نیتن یاہو کی تقریرشروع ہوتےہی متعددممالک کےنمائندے ہال سےواک آؤٹ کرگئے۔

اسرائیل کیخلاف جنرل اسمبلی میں رکن ممالک کے احتجاجاً بائیکاٹ نیتن یاہو کی سفارتی ناکامی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں