تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

بڑی کامیابی ، پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کی بہترین حکمت عملی کا عالمی سرٹیفکیٹ مل گیا

اسلام آباد : پاکستان کوکوروناسےنمٹنےکی بہترین حکمت عملی کاعالمی سرٹیفکیٹ مل گیا ۔ صدراقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے کہا ہے کہ د نیا کو کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستانی کوششوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے وبا سے نمٹنے کی پاکستانی حکمت عملی دنیا کیلئے مثال قرار دے دی ، وولکن بوزکر نے کہا کہ کورونا سے نمٹنا دنیا بھر کے ممالک کیلئے چیلنج ہے، پاکستان اس عالمی وبا سے بہترین انداز سے نبردآزما ہوا۔

صدر وولکن بوزکر کا کہنا تھا کہ د نیا کو کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستانی کوششوں سے سیکھنےکی ضرورت ہے، اعدادوشمار ظاہرکرتے ہیں، پاکستان نے باقی دنیا سے بہتراقدامات کیے، اپنی آنکھوں سے صورتحال کا مشاہدہ کرکے خوشی ہوئی۔

گذشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نو منتخب صدر وولکن بوزکر نے کہا تھا کہ پاکستان میں پرتپاک استقبال پر بہت خوشی ہوئی،مہمان نوازی پر پاکستان کے حکام کا بہت شکرگزار ہوں۔

نو منتخب صدر وولکن بوزکر کا کہنا تھا کہ عمران خان خطے اور دنیا میں امن قائم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں،وزیراعظم اور اقوام متحدہ کا نقطہ نظرعالمی معاملات پر ایک ہی سمت میں ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ کرونا کے باعث پاکستان میں جانی نقصان پر افسوس ہے،کرونا سے نمٹنے میں پاکستان نے دنیاکے لیے ایک مثال پیش کی، پاکستان سے کرونا کے خلاف بہت سے ممالک سے زیادہ اچھا کردار ادا کیا۔

Comments

- Advertisement -