The news is by your side.

Advertisement

کشمیر معاملے پر عالمی برادری کا ضمیر جاگنا چاہیے، گورنر پنجاب

گوجرانوالہ: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے خود کو کشمیر کا سفیر ثابت کردیا۔

گجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کشمیر سے وعدہ کرتے ہیں کہ ہم دنیا کے ہرفورم پر اُن کا ساتھ دیں گے، مودی گجرات کے بعد اب کشمیر کا قصائی بن چکا۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تقریر اور مودی کا گھناؤنا چہرہ سامنے آنے کے بعد بین الاقوامی کمونٹی کا کشمیر کے معاملے پر ضمیر جاگنا چاہیے، کشمیر کے معاملے پر حکومت اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلے گی۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھاکہ کشمیر کی تکلیف ہر پاکستانی محسوس کرتا ہے، عمران خان نے قوم کی نمائندگی کشمیر میں ظلم اور بربریت سےدنیا کوآگاہ کیا، پاکستان بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھاتا رہے گا۔

مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر تبصرہ کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ’’ اپوزیشن اگر غیر ذمہ دارانہ بیانات دے گی تب بھی حکومت تحمل کا ہی مظاہرہ کرے گی کیونکہ یہ وقت دھرنوں کا نہیں بلکہ کشمیریوں سے یکجہتی کا ہے‘‘۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں