The news is by your side.

Advertisement

اقوام متحدہ کی”کامیاب جوان پروگرام” کی کامیابی کے لئے تعاون کی پیشکش

اسلام آباد: اقوام متحدہ نے “کامیاب جوان پروگرام” کی کامیابی کے لئے تعاون کی پیشکش کردی ، حکام نے کہا اقوام متحدہ مالی اورتکنیکی معاونت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے جبکہ کا کہنا تھا عثمان ڈاراقوام متحدہ کےساتھ مل کرنوجوانوں کی فلاح وبہبودپرکام کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے “کامیاب جوان پروگرام”کی منظوری کے بعد اقوام متحدہ نےبھی پروگرام کی کامیابی کے لئے تعاون کی پیشکش کردی ہے۔

اقوام متحدہ کے حکام کی وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں یو این ڈی پی کےریجنل ڈائریکٹر،پاکستان میں ریزیڈنٹ آفیسرشریک تھے۔

ملاقات میں پروگرام کےتحت نوجوانوں کوروزگارکی فراہمی کےمختلف منصوبوں پرغورکیاگیا جبکہ نوجوانوں کو تعلیم کی فراہمی، ہنر مند بنانے کے لئے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اقوام متحدہ کے حکام نے کہا پاکستانی نوجوانوں میں بےپناہ ٹیلنٹ ہے، نوجوانوں کی تعمیری صلاحیتیوں کومثبت استعمال میں لاناہوگا، اقوام متحدہ مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

مزید پڑھیں : وفاقی کابینہ نے ” کامیاب جوان ” پروگرام کی اصولی منظوری دے دی

اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کامیاب جوان حکومت کانوجوانوں کیلئےسب سےبڑامنصوبہ ہے، کم از کم 10لاکھ نوجوان براہ راست مستفیدہوسکیں گے۔

عثمان ڈار نے مزید کہا پروگرام کےتحت نیشنل یوتھ ڈیویلپمنٹ فریم ورک مرتب کیاجاچکاہے، اقوام متحدہ کےساتھ مل کرنوجوانوں کی فلاح وبہبودپرکام کریں گے۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے وفاقی کابینہ نے ” کامیاب جوان ” پروگرام کی اصولی منظوری تھی ، عثمان ڈار کا کہنا تھا نوجوانوں حکومتی منصوبے سے فائدہ اٹھانے کے لیےتیار ہو جائیں، کامیاب جوان پروگرام ملک کے نوجوانوں کی قسمت بدل سکتا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں