تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

جان داروں کی دس لاکھ نسلیں معدومیت کے خطرے سے دوچار، اقوام متحدہ نے خبردار کر دیا

نیویارک: ماحولیاتی تبدیلیاں چرند پرند کے لیے خطرہ بن گئیں، کئی جان داروں پر معدومیت کا خطرہ منڈلانے لگا.

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جان داروں کی ایک ملین کے قریب نسلیں ناپید ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔

[bs-quote quote=”جان داروں کی بہت سی نسلیں تو آئندہ چند دہائیوں میں ہی ختم ہو سکتی ہیں،450ماہرین کی تیار کردہ رپورٹ جاری
” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے قدرتی ماحول کی گمبھیر صورت حال سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیر کو جاری کی گئی.

رپورٹ میں کہا گیا کہ انسان قدرتی ماحول کو انتہائی تیزی سے تباہ کر  رہا ہے، انسانی زندگی کا انحصار اسی ماحول کی بقا ہے، مگر اس ضمن میں غفلت برتی جارہی ہے.

دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے 450 ماہرین کی طرف سے تیار کی گئی اس رپورٹ کے مطابق ایک ملین کے قریب جان داروں کی اقسام ناپید ہونے کے خطرے سے دو چار ہیں.

رپورٹ کے مطابق بہت سی نسلیں تو آئندہ چند دہائیوں میں ہی ختم ہو سکتی ہیں، اس سانحے سے بچنے کے لیے ٹھوس اور جامع اقدامات کی ضرورت ہے.

Comments

- Advertisement -