The news is by your side.

Advertisement

اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کےحق میں قرارداد منظور

نیویارک : اقوام متحدہ میں غیرملکی تسلط کے خلاف اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حق میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف کشمیریوں کے حق خودارادیت کی قرارداد پیش کی ، جو متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

قرارداد میں حق خودارادیت کو کشمیری عوام کا بنیادی انسانی حق قرار دیا گیا ہے اور لوگوں کے حق خودارادیت کو دبانے کے لئے کارروائیوں کی مذمت کی گئی ہے۔

قرارداد پیش کرنے میں چین، ملائشیا، برازیل سمیت باہتر ممالک نے تعاون کیا، قرارداد کی سماجی، انسانی و ثقافتی امور کی 193 ارکان پر مشتمل کمیٹی نے منظوری دی، جس میں مصر، ایران، نائیجیریا، سعودی عرب، لبنان اور جنوبی افریقا بھی شامل ہیں۔


مزید پڑھیں : اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں فیکٹ فائندنگ کمیشن بھیجے، ملیحہ لودھی


قرار داد پیش کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان لوگوں کےحق خودارادیت کے عالمی حق کیلئے پرعزم ہے، پاکستان کو عزت اور وقار کی زندگی کے حصول کیلئے جدوجہد پر فخر ہے۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ غیر ملکی تسلط کے خلاف حق خود ارادیت کی حمایت کی ہے، دنیا کے لاکھوں افراد نے غیر ملکی تسلط سے آزادی کیلئے کوششیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جدوجہد آزادی کی بدولت دنیا میں کئی قوموں کو غیر ملکی قبضے سے نجات ملی اور نئی ریاستیں وجود میں آئیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں