The news is by your side.

Advertisement

مالی میں دہشتگردانہ حملہ، یو این اہلکار قتل، صومالیہ میں الشباب نے 10 فوجی مار ڈالے

باماکو : دہشت گردوں نے افریقی ملک مالی میں تعینات اقوام متحدہ کے امن مشن اہلکار کو قتل کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افریقی ممالک میں دہشت و خوف کی علامت سمجھی جانے والی انتہا پسند تنظیم کالعدم الشباب نے افریقہ کے مختلف ممالک میں امن مشن اور ملکی افواج کو شدت پسندانہ کارروائی کا نشانہ بنایا ہے۔

یو این حکام کا کہنا ہے کہ مالی میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں اقوام متحدہ امن مشن کا اہلکار قتل ہوا، بم سڑک کنارے نصب تھا جو یواین امن مشن کی گاڑی کے قریب پھٹا۔

دوسری جانب صومالین افواج کا کہنا ہے کہ عالمی دہشت گرد تنظیم الشباب کے حملے میں دس سے زائد فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔

یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل صومالیہ میں دہشت گرد تنظیم الشباب نے صومالی اور امریکی فوجیوں پر حملہ کردیا تھا، حملے کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں