تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

اقوام متحدہ کا کشمیر میں مواصلات کی بندش ختم کرنے کا مطالبہ

نیویارک: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں مواصلات کی بندش ختم کرنے اور پرامن مظاہروں کے خلاف کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ حکومت کا انٹرنیٹ اور مواصلات کے نظام کو بغیر کسی وجہ کے بند کرنا بنیادی جمہوری اصولوں کے خلاف ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ مواصلات کی بندش کشمیریوں کو بغیر کسی جرم کے اجتماعی سزا دینے کے مترادف ہے۔

ماہرین نے مظاہرین کے خلاف بھارتی فورسز کی جانب سے حد سے زیادہ طاقت استعمال کرنے پر خدشات کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت کی ذمہ داری ہے کہ ہتھیاروں کا استعمال صرف اس وقت کیا جائے جب جانی نقصان کا خدشہ ہو۔

ماہرین نے سکیورٹی اہلکاروں کے رات میں گھروں پر چھاپے مار کر نوجوانوں کو گرفتار کرنے پر تشویش کا اظہار کیا، کہا کہ یہ گرفتاریاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے زمرے میں آتی ہیں۔ حکام ان کی تفتیش کریں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پول کھول دیا

ماہرین نے جبری گمشدگیوں سے متعلق خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ فکرمند ہیں کہ گرفتار کیے گئے لوگوں کو کہاں رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ماہرین نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے۔

دوسری جانب امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پول کھول دیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا دعویٰ ہے کشمیر میں سب صحیح ہے لیکن اب بھی ہزاروں پابند سلاسل ہیں۔

Comments

- Advertisement -