تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

اقوام متحدہ نے شام میں بمباری کو جنگی جرم قرار دیدیا، جلدعالمی عدالت میں مقدمہ چلانے کا اعلان

نیویارک : اقوام متحدہ نے شامی علاقےغوطہ میں بمباری کو جنگی جرم قرار دیدیا، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بمباری کے ذمہ داروں کیخلاف جرائم کی عالمی عد الت میں مقدمہ چلایا جا ئے گا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ برائے انسانی حقوق زید راجہ الحسین غوطہ میں جاری بمباری اور بے گناہ افراد کی ہلاکتوں پر پر پھٹ پڑے، انہوں نے غوطہ سمیت شام کےدیگر شہروں میں جاری بمباری کو جنگی جرم قرار دے دیا۔

انہوں کہا کہ شام میں بمباری میں ملوث ممالک اپنے اس فعل کے جوابدہ ہوں گے،اور انہیں انسانی حقوق کی پامالی اور قتل عام پر جرائم کی عالمی عدالت میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

زید راجہ الحسین کا مزید کہنا تھاکہ عالمی برادری غوطہ میں بمباری سے متاثرہ افراد کی بحالی اور ان کی مدد کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

دوسری جانب سیرین نیٹ ورک فار ہیوم رائٹس نے فروری میں شام میں بمباری کے باعث ہلاکتوں سے متعلق رپورٹ جاری کی ، جس کے مطابق فروری میں شام میں 1380 شہری جاں بحق ہوئے، جاں بحق افرادمیں 230 بچے ،191 خواتین شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 67فیصداموات مشرقی غوطہ میں شامی فضائیہ کی بمباری سےہوئیں، شامی فوج کی بمباری سے روزانہ 8 شیر خوار بچے جاں بحق ہوئے۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے شام کے علاقے غوطہ کو زمین پر جہنم قرار دیتے ہوئے وہاں جاری بمباری کی شدید مذمت کی۔


مزید پڑھیں :  شامی شہرغوطہ میں جنگ بندی کے باوجود بمباری، 600سے زائد افراد جاں بحق


ترک صدر رجب طیب اردگان نے بھی مطالبہ کیا تھا کہ شامی حکومت مشرقی غوطہ میں لوگوں کا قتل عام کر رہی ہے، شامی علاقے مشرقی غوطہ میں قتل عام بند کیا جائے اور وہاں موجود افراد کو فوری طور پر امداد فراہم کی جائے، قتل عام پر عالمی برداری کو فوری ردعمل ظاہر کرنا چاہیے۔

یاد رہے شام میں عارضی جنگ بندی کے دعوؤں کے باوجود خوں ریزی کا سلسلہ تھم نہ سکا، گزشتہ گیارہ روزمیں خواتین اوربچوں سمیت چھ سوسے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔

غوطہ میں صورتحال ہرگزرتے دن کے ساتھ سنگین ہوتی جارہی ہے، خوراک اوردواؤں کی قلت کا سامنا کرتے شہری عالمی مدد اورانصاف کے منتظر ہیں جبکہ جھڑپوں اوربمباری کے باعث متاثرہ علاقوں میں امداد کی ترسیل میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ا

اس سے قبل روس نے روازنہ پانچ گھنٹے فائربندی کا اعلان کیا تھا لیکن اس پرایک گھنٹے بھی عمل نہ ہوسکا۔

اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی نے خبردارکیا ہے کہ متاثرہ علاقوں سے شہریوں کا فوری انخلا نہ ہوا توایک ہزارافراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -